Categories: عالم اسلام

تربت، مفتی احتشام الحق و فرزند کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

۱۵ جون میں قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تو مرکزی سطح پر راست اقدام اٹھانیکا فیصلہ کیا جائیگا، جمعیت
تربت: جید عالم دین مفتی کیچ اور سابق ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے فرزند حافظ شبیراحمد کے قتل کے خلاف تربت میں جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں جمعیت کے کارکنوں کے علاوہ انجمن تاجران کیچ کے ممبران سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین تربت سینما چوک سے اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے فدا شہید چوک تک آئے جہاں ریلی نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے جے یو آئی کے صوبائی امیر بلوچستان مولانا فیض محمد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک پر امن جمہوری مذہبی جماعت ہے جس کا مقصد خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے نظام کا نفاذ ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پاکستان سمیت بلوچستان میں ہمیشہ مذہبی اور قبائلی تنازعات کے حل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی کیچ مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے فرزند کے کیچ کی سرزمین پر دن دہاڑے قتل پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے انہوں نے کہا کہ ملکی قانون کے نفاذ کے دعویدار قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے بصورت دیگر بزرگ مذہبی رہنما مفتی احتشام الحق آسیاآبادی اور ان کے فرزند کے قاتلوں کی گرفتاری تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے پندرہ دن کے اندر اندر قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی تو مرکزی سطح پر راست اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر اسمٰعیل بلیدی نے کہا کہ مفتی احتشام الحق آسیا آبادی علاقے کے ایک غیر متنازعہ اور پر امن مذہبی رہنما تھے جنہیں بے دردی کے ساتھ بیٹے سمیت شہید کیا گیا اور اس پر ضلعی انتظامیہ کے کان میں جوں تک نہیں رینگی انہوں نے کہا اس قسم کے گھاؤ نے عمل پر خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علماء دین کی حفاظت کو یقینی بنائیں خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا محمدالیاس دلاوری نے کہا کہ چند بے دین اور کافر صفت قاتلوں نے مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے فرزند کو بے دردی سے شہید کرکے میدان کربلا میں حسین ابن علی کی یاد تازہ کردی ہے اور قاتلوں کا انجام بھی یزید جیسا ہوگا انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے یہاں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جو امن و مان قائم رکھنے کے بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں مگر عملاً قاتل اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے ان کی گرفت سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے فرزند کا قصور کیا تھا جنہیں بے دردی گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا اور ان کے قاتل کون ہیں اور ان کی گرفتاری پر ابھی تک ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کیوں بنی بیٹھی ہے؟ اور وہ کس مرض کی دوا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ملک کے ریاستی ادارے علماء کرام کی نان و امان کی ذمہ داری ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا اس احتجاج کے توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مفتی شہمیر عزیر بزنجو نے کہا کہ مفتی احتشام الحق کے قتل سے سرزمین مکران میں مقیم بلوچ قوم ۵۰ سال مزید پسماندگی کی دلدل میں چلی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس عظیم سانحہ پر بھی خاموشی نہیں توڑی تو ہم سب کی مثال مرغی فروش کے پنجرے میں بند مرغیوں کی سی ہوجائے گی جنہیں ایک ایک کرکے پنجرے نکال کر ذبح کیا جائے گا اور ہم بند پنجرے کے اندر بس پھڑ پھڑاتے رہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست کے اندر علماء کرام بغیر کسی حکومتی مدد کے گوں ناگوں معاشی مشکلات میں اپنی زندگی جیسی تیسی بسر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اگر علماء کرام کو نان نہیں دے سکتی تو کم از کم امان تو دے۔
احتجاجی مظاہرے سے دیگر علما کرام نے بھی اپنے اپنے خطاب میں مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے فرزند کے شہادت کے ذمہ دار قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا اور علماء کرام کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ توار، ۳۱ جولائی ۲۰۱۶

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago