’مولانا احتشام الحق کی شہادت سے سخت صدمہ ہوا‘

زاہدان/ تربت (سنی آن لائن): اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے مولانا احتشام الحق اور ان کے بیٹے کے ہدفی قتل پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، تلامذہ اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے صوبہ بلوچستان کے معروف عالم دین اور مفتی مولانا احتشام الحق بیٹے سمیت اتوار چوبیس جولائی کی شام کو ضلع کیچ میں آسیاآباد سے کلاہو جاتے ہوئے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
صدر دارالعلوم زاہدان اور خطیب اہل سنت کے تعزیتی پیغام میں آیاہے:

«إنا لله و إنا إلیه راجعون»
معصوم لوگوں کا قتل ایک بری حرکت ہے جو قابل مذمت ہے، لیکن اس فعل کی برائی و قباحت اس وقت دوگنا ہوتی ہے جب ایک عالم دین کی جان لی جائے۔
ممتاز اور مجاہد عالم دین، ’جامعہ رشیدیہ‘ آسیاآباد کے بانی و مہتمم مولانا مفتی احتشام الحق آسیا آبادی اور ان کے صاحبزادے کی شہادت کی خبر سن کر مجھے سخت صدمہ ہوا۔
مولانا احتشام الحق رحمہ اللہ اعلی پایہ کے محقق اور خیرخواہ عالم دین تھے جنہوں نے پاکستان، خاص کر بلوچستان کے عوام کو بڑی علمی خدمات کا تحفہ پیش کیا۔ مختلف فکری مسائل اور عقائد کے حوالے سے ان کی رہ نمائی نے حقیقت کے پیاسوں کو سیراب کیا۔
بندہ اس رنج و غم کے موقع پر مولانا احتشام الحق رحمہ اللہ کے اہل خانہ، رشتے داروں، طلبہ اور متعلقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتاہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اس عظیم عالم دین اور ان کے بیٹے کی مکمل مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو اجر و صبر سے نوازے۔

(مولانا) عبدالحمید
صدر دارالعلوم زاہدان – ایران
خطیب اہل سنت زاہدان

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago