Categories: عالم اسلام

مسجد نبوی میں 12 زبانوں میں ترجمہ کلام پاک

رمضان المبارک کے مقدس ایام آتے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری دینے والے عاشقان رسول کی تعداد بھی غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ہرطرف ماہ صیام کی ایمانی رونقیں جلوہ فگن ہوتی ہیں۔
حسب معمول امسال بھی مسجد نبوی میں ماہ صیام اورعاشقان رسول کی آمد نے مقام مقدس کے روحانی کیف و مستی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
اس پر مستزاد مسجد نبوی کی انتظامیہ کی قابل ستائش مساعی ہیں جس نے زائرین کے لیے سہولیات مہیا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور یہ ثابت کیا ہے کہ روضہ رسول کے میزبان دْنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی خدمت میں کس طرح جتے ہوئے ہیں۔ماہ صیام آتے ہی مسجد نبوی کی انتظامیہ کی مصروفیات بڑھ جاتی ہیں۔ جیسے جیسے روضہ رسول پرحاضری دینے والوں کی تعداد بڑھتی جاتی ہے۔ ایسے ہی انتظامیہ کی جانب سے حسن انتظام کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم، دینی اور اسلامی تاریخ کی کتب سے مسجد نبوی کی الماریاں بھرجاتی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس بار بھی مسجد کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو زبان سمیت 12 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کا اہتمام کیا ہے۔ دیگر زبانوں میں فرانسیسی، انڈونیشین، ترکی، چینی، صومالی، ملیباری، تھائی، اسپانوی، بوسنیائی، البانوی اور ھوسا زبانوں میں بھی قرآن کریم کے تراجم موجود ہیں جن سے زائرین بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago