مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک چیک پوائنٹ پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا ہے اور حسب معمول یہ کہانی بیان کی ہے کہ مقتولہ نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔
لیکن حیرت انگیز طور پر بدو چیک پوائنٹ پر پیش آنے والے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے اور نہ کسی کو کوئی آنچ آئی ہے۔اسرائیلی حکام کے بہ قول یہ عورت ایک چاقو لے کر سرحدی پولیس کے اہلکاروں کی جانب بڑھ رہی تھی۔انھوں نے پہلے اس کو ہوائی فائرنگ کرکے روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ ان کی جانب بڑھتی رہی تو پھر اس کو وہیں گولی مار کر ڈھیر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں یکم اکتوبر 2015ء سے اس طرح کے تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی حکام ہر واقعے کے بعد اسی طرح کی کہانی تواتر سے بیان کرتے چلے آ رہے ہیں۔الفاظ اور واقعے کے رونما ہونے کی تفصیل میں کوئی ردو بدل نہیں ہوتا اور فلسطینیوں کو محض شک کی بنا پر گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔
فرانس میں قائم یہود کا ملکیتی خبررساں ادارہ ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) اسرائیلی حکام کے ذریعے سے اسی طرح کی خبر جاری کرتا ہے اور اس میں عام طور پر فلسطینیوں کا موقف نہیں دیاجاتا ہے تاکہ حقیقت احوال سامنے نہ آسکے جبکہ برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے عرب نمائندے بعض اوقات درست حقائق سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
غرب اردن میں واقع قلندیا چیک پوائنٹ پر چند ہفتے قبل دو فلسطینی بہن بھائیوں کی شہادت کے ایسے ہی واقعے کے بارے میں ایک عینی شاہد نے بتایا تھا کہ وہ چیک پوائنٹ سے گزرنے کے طریق کار سے آگاہ نہیں تھے اور اسرائیلی فوجیوں نے انھیں محض شک کی بنا پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف ان سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 205 ہوچکی ہے۔ان میں سے 130 کے بارے میں اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے۔ان کے مبینہ چاقو حملوں ،فائرنگ یا اپنی گاڑیوں کو راہ گیروں پر چڑھانے کے واقعات میں 28 اسرائیلی ، دو امریکی ،ایک سوڈانی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
العربیہ
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…