Categories: عالم اسلام

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، 45 جاں بحق

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے مکانوں کی چھتیں گرنے اور سیلاب سے بچوں اور خواتین سمیت پینتالیس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق حمد غنی نے اتوار کے روز سینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بیشتر ہلاکتیں مٹی کے تودے اور مکانوں کی چھتیں گرنے سے ہوئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالمجید کیانی نے بتایا ہے کہ امدادی کارکنان نے ایک مکان کے ملبے سے آٹھ لاشیں نکالی ہیں۔یہ تمام افراد مکان کی چھت گرنے سے زندہ دب گئے تھے۔مرنے والوں میں تین بچے اور پانچ خواتین تھیں۔
خیبر پختونخوا کی وادیِ پشاور میں مسلسل طوفانی بارشوں سے غازی گڑھی سمیت متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں، بٹہ تھل پل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلا داخل ہونے سے ستر سے زیادہ دکانیں بہہ گئی ہیں ۔
صوبے میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع کوہستان میں ہوئی ہیں اور وہاں بارہ افراد مارے گئے ہیں۔ ضلع کے علاقے پالس میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ضلع شانگلہ میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد مارے گئے ہیں۔ضلع سوات میں دو اور مالا کنڈ ،مانسہرہ ،اپر دیر ،چارسدہ اور چترال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ بٹگرام کے علاقے شملائے میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے شمال مغربی ضلع چترال کے علاقے ٹھینک شین میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہو گئی ہے ۔شدید بارشوں نے بحرین میں بھی تباہی مچائی ہےاور ایک رابطہ پل پانی میں بہہ گیا ہے۔ بارشوں سے دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے ڈیلا ناران میں برفانی تودہ دریائے کنہار میں گرگیاجس کے نتیجے میں دریا کا رخ بستی کی طرف مڑ گیا اورسات کانات تباہ ہوگئے۔بالاکوٹ کے گاؤں پھاگل کاغان میں بھی گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوہستان اور مانسہرہ میں مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں اوردو سوسے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اتھارٹی تمام متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سے امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں رابطے میں ہے۔اتوار کو بھی مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔

پاکستان میں شدید بارشیں: ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی
پاکستان کے خیبر پختونخوا، وادی نیلم اور گلگت بلتستان میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک 62 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہونے سے کئی مقامات پر مسافر پھنس گئے ہیں شانگلہ میں 40 سے زیادہ گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ کوز کانا میں چار گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔
بارشوں کے اس سلسلے میں آئندہ 24 گھنٹے تک کمی آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ شدید بارشو ں سے شانگلہ میں 15 اور سوات میں چھ ، چلاس میں چار، تانگیر میں پانچ، تھور، دیر، ،چارسدہ، ملاکنڈ اور مانسہرہ میں ایک ایک، چترال میں دو، کوہستان میں 12، بٹ گرام اور بنوں میں دو دو ، جبکہ وادی نیلم کے علاقے میں آٹھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
30 سے زائد افراد زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔
سوات میں پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈی میں خاتون بچی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ دکوڑک میں بھی ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ کی نظر ہوا، بنجوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے چھ سالا بچہ ہلاک ہوا جبکہ مٹہ اور پرونہ میں بھی دو بچے ہلاک ہوئے کالام میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند ہوگئی ہے۔
ضلع شانگلہ میں پولیس کے مطابق علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 40 سے زائد گھر وں کو نقصان پہنچا ہے جسمیں 15 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ضلعی ہسپتال الپوری منتقل کیاگیا شانگلہ میں شدید بارشوں سے مختلف مقامات پر سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی سے چار گاڑیاں اور متعدد پن بجلی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
ملاکنڈ، چارسدہ، مانسہرہ اور دیر میں بھی مکانات کی چھتیں گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، بنوں اور بٹگرام میں بھی چار افراد ہلاک ہوئے سوات کے علاقے بحرین میں دریا میں طغیانی کے باعث رابطہ پل بہہ جانے سے مقامی لوگوں کو مشلکات کا سامنا ہے جبکہ دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے چترال کے علاقے گرم چشمہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تورکہو روڈ شوچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےآمد ورفت ممکن نہیں رہی۔
کوہستان کے مقامی شخص حفیظ الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کندیا کا ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے کیال میں ایک، پٹن کے علاقے پالس میں آسمانی بجلی گرنے سے چار، جالکوٹ میں مکان گرنے سے دو بہن بھائی ہلاک ہوئے جبکہ علاقہ کندیا کو جانے والی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہزاروں لوگ محصور ہوگئے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 11 افراد ہلاک ہوئے دیامر کے علاقے تابگیر میں چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک جبکہ تین خواتین زخمی ہوئیں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں باپ اور تین بچے شامل ہیں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا تھور میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شہراہ قراقرم ہربن نالا اور دیگر نو مقامات پر بند ہوگئی ہے جس سے کئی مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق وادی نیلم کے علاقے شاہدرہ کے قریب سرگن میں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملبے سے آٹھ زخمیوں کو نکالا گیا ہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ + بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago