Categories: عالم اسلام

مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم پرغور

حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرام میں روز مرہ کی بنیاد پر سیکیورٹی چیکنگ کے لیے سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ یہ سسٹم مسجد حرام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا تاکہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے ساتھ رش کو کم سے کم کیا جا سکے اور عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت رہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم چھ اہم زاویوں سے کام کرے گا۔
حرمین شریفین کے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین محمد العساف نے بتایا کہ مسجدحرام میں سائبر سیکیورٹی چیکنگ سسٹم لگائے جانے سے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں بالخصوص حج اور عمرہ کے ایام میں حجاج ومعتمرین کی خدمت اور ملازمین کی سہولت کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا جائے۔
مسجد حرام میں سائبر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم کے چھ اہم پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے محمد العساف کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی چیکنگ سے ہاتھ سے مرد و خواتین کی تلاشی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس نظام سے مسجد حرام کے دوسرے انسانی ذرائع بھی استفادہ کر سکیں گے۔ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے گذرنے کی سہولت ملے گی۔ رش کے دنوں میں ایک جگہ بھیڑ ختم کرنے اور زائرین کے بروقت اپنے مخصوص مقامات تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ مسجد حرام میں قواعد وضوابط کی پابندی میں مدد ملنے کے ساتھ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے دوران عملے کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago