Categories: عالم اسلام

سعودی عرب: ایک ماہ میں 77 غیرملکی مشرف بہ اسلام

سعودی عرب میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران طائف اور قطیف شہروں میں کم سے کم 77 غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کیا۔ طائف میں 66 اور قطیف میں 11 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ دعوت وارشاد کے باہمی تعاون سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد السواط نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 77 غیرملکیوں نے اسلام قبول کیا۔
ڈاکٹر السواط کا کہنا تھا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے شہری اسلامی تعلیمات اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص سعودی عرب کے ایک اسپتال میں اسپتال عملے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوا۔
القطیف کے رضاکار سینٹر کے ڈائریکٹر راشد بن سعید الھاجری نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 1031 دعوتی وتبلیغی پروگرامات منعقد کیے گئے جن سے 11 ہزار 89 افراد نے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ 2800 دعوتی مراکز میں اسلامی تعلیمات سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago