Categories: عالم اسلام

حماس کا اسرائیلی فوجی پر حملے کا اعتراف

فلسطینی حماس کے عسکری ونگ نے 6 ماہ میں پہلی مرتبہ فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان آغاز ہونے والے نئے تنازع میں پہلی بار حماس نے اپنے رکن کی جانب سے اسرائیلی فوج پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔
عزالدین القسام بریگیڈ نے جاری بیان میں مغربی کنارے کے جنوبی حصے ہبرو سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ قاسم اودا کو اپنا رکن قرار دیا ہے، جس نے مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انھوں ںے دو دن قبل اسرائیلی فوج پر ہونے والے مختلف حملوں میں 3 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ ان واقعات میں ایک فوجی افسر اور 3 سپاہی زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطین کے وزیر صحت نے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت جابر، عامر جونیدی اور یوسف تارایا کے ناموں سے کی تھی۔
القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جابر بریگیڈ کا رکن تھا۔
ان کو 2006 میں اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کیا تھا اور حماس سے تعلق کی باعث 42 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ حماس غزہ کے انتظامات چلا رہی ہے اور ساتھ ہی مغربی کنارے میں بھی اس کا اثر ورسوخ موجود ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے بتایا کہ حماس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ بڑے انکشاف کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔۔
اس کا کہنا تھا کہ ۔۔ ہم حماس کو خطے میں جاری شورش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، ہم نے متعدد کارروائیاں کرتے دیکھا ہے جو نئے بنیادی ڈھانچے کے قیام کیلئے ہے۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے خطے میں جاری تنازع کے دوران اب تک اسرائیلی فوجیوں نے 193 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے جبکہ 28 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ دو امریکیوں سمیت 4 غیر ملکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے متعدد فلسطینیوں کو ان پر چاقوں سے حملے کے دوران قتل کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

pakistanposturdu.pk

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago