Categories: بيانات

اللہ کے احسانات کو یادکرنے سے معرفت الہی حاصل ہو جاتی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے چار مارچ دوہزار سولہ کے بیان میں قرآن پاک میں اللہ تعالی کے احسانات پر غور کرنے کی تاکیدات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اللہ کی نعمتوںکو یاد کرنے سے اس کی معرفت حاصل ہوجاتی ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے ایرانی بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں جمعة المبارک کے دن میں خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان کا آغاز قرآنی آیت: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاء وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ» کی تلاوت سے کیا۔
انہوں نے کہا: جتنی نعمتیں ہمارے وجود میں اور آس پاس میں پائی جاتی ہیں سب اللہ تعالی کی جانب سے ہیں؛ اعضا و جوارح، زمین و آسمان، بارش اور دیگر تمام نعمتیں اور احسانات جو گنتی سے باہر ہیں سب اللہ ہی کے فضل ہیں۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے مزیدکہا: اللہ رب العزت کے احسانات اور نعمتوں کو یاد کرنے سے معرفت الہی اور اللہ تعالی کی محبت حاصل ہوتی ہے۔ یہ محبت و معرفت کا فائدہ یہ ہوتاہے کہ بندہ اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کے آمادہ ہوتاہے۔
انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہے، لہذا اس کی محبت ہمارے دلوں کی گہرائیوں میں رچ بسنا چاہیے۔ ہمیں اس کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہم سب کو اللہ کا دلدادہ ہونا چاہیے اور ایسے کاموں سے اجتناب و دوری کرنی چاہیے جس سے اللہ تعالی ناراض ہوتاہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے اپنے خطاب کے اس حصے کے آخر میں غفلت سے دوری اور توبہ و استغفار پر تاکید کی۔

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے آخر میں ایران میں حالیہ پارلمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام شہریوں خاص کر خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گھنٹوں تک صفوں میں انتظار کے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا: ایرانی عوام نے اپنے ووٹ سے ثابت کردیا انہیں میانہ روی و اعتدال پسند ہے اور وہ انتہاپسندی، تشدد اور تنگ نظری سے بیزار ہیں۔ یہ انتخابات تمام جماعتوں کے لیے پیغام کا حامل ہے کہ اپنی پالیسیوں میں نظر ثانی کریں۔
مولانا عبدالحمید نے حکام سے درخواست کی فراڈ کی شکایتوں کو سنجیدگی سے لیں اور امیدواروں کو تسلی بخش جواب دیدیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago