Categories: عالم اسلام

اسلام نظریاتی اور پاکستان جغرافیائی شناخت ہے :مولانا محمد الیاس گھمن

مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی میں علماء و حفاظ کی دستار بندی کے موقع پر ساتویں سالانہ اجتماع سے مولانا محمد الیاس گھمن امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت ، خواجہ عزیز احمدمرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مولانا محمد اکرم طوفانی چیئرمین خاتم النبیین ہارٹ سنٹر ،مولاناارشد الحسینی اٹک، مفتی اویس عزیز اسلام آباد، مولانا محمد زکریا ٹیکسلا ،مولانا حبیب الرحمٰن کہروڑپکا،مفتی شاہد مسعودضلعی امیر جمعیت علماء اسلام سرگودھا ، مولانا عبدالرحمان ضیاء و دیگر کا اظہار خیال۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ اسلام ایسا دین ہے جس میں ہر دور کے مسائل کا حل موجود ہے ۔ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کے نظام امن کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج بعض لوگ بدقسمتی سے دینی احکام سے ناواقفیت کی بنا پر ماڈرن اسلام کا نعرہ لگاکر در حقیقت اسلام کی اساسیات کو کمزور کرنے مصروف ہیں اورفرنگی تہذیب وتمدن، مغربی کلچراورآزاد خیالی کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں علماء کرام کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھر پور محنت کرنا ہوگی تاکہ غیر مسلم اقوام کو اسلام کی طرف لایا جائے اور مسلم قوم کا ایمان بچایا جائے ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل فرقہ واریت اور دہشت گردی کے واقعات سے دنیا بھر میں ہماراتشخص بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کی وساطت سے ہم ساری دنیا پر یہ بات واضح کر دینا چاہے ہیں کہ نظریاتی حوالے سے ہماری شناخت مذہب اسلام جبکہ جغرافیائی حوالے سے ہماری شناخت پاکستان سے ہے ۔ہم دونوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اولیاء اللہ نے دین کو پھیلانے اور بچانے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہم تک اسلام صحیح صورت میں موجود ہے ۔ اجتماع کے آخر میں مرکز اہل السنت والجماعت سے فارغ التحصیل 60 علماء اور 6 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ۔ اس موقع پرسیاسی و مذہبی زعماء صحافتی برادری اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی ۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago