Categories: عالم اسلام

مسجد الحرام میں ہجوم پر قابو پانے جدید ترین نظام نصب

ایک سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں ہجوم پر قابوپانے اور سکیورٹی معاملات کی بہتری کیلئے ایک نیا اسمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہنا ہے کہ جدید ترین راصد سسٹم ام القرا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔
کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سکیورٹی کے لئے کام کرنے والی اسپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں قابو پانے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔ اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے ہجوم کی صورتحال دکھائی جائے گی۔اس نظام کو حج اور عمرہ کی سکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔
ام القرا یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ راصد سسٹم مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago