Categories: عالم اسلام

صحافیوں کی عالمی فیڈریشن کا محمد القیق کی فوری رہائی کا مطالبہ

صحافیوں کی عالمی فیڈریشن نے اسرائیل میں انتظامی حراست کے خلاف 88 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی جنرنلسٹ فیڈریشن کے چیئرمین جیم بوملحہ نھے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی فیڈریشن اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں بالخصوص بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کے ساتھ ہے اور القیق کے دیرینہ مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ القیق کی زندگی کو لاحق خطرات کے تناظرمیں اس کی زندی بچانے کے لیے آواز بلند کرنا تمام عالمی ابلاغی، سیاسی اور انسانی حقوق کے اداروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر القیق کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار 33 سالہ محمد القیق گذشتہ 88 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ القیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ العفولہ اسپتال میں داخل القیق کی حالت سنگین خطرے میں ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago