Categories: عالم اسلام

معذور فلسطینی سے غیرانسانی سلوک نے پوری دنیا کو ہلا دیا

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم کے آئے روز سامنے آنے والے مظاہر میں ایک تازہ واقعے نے پوری دنیا کو دکھ اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تازہ فوٹیج میں وحشی صہیونی فوجیوں کو ایک معذور فلسطینی کو اس کی وہیل چیئر سے نہایت بے رحمی کے ساتھ اٹھا کر زمین پر پٹختے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو بڑے پیمانے پر شیئر کیے جانے کے ساتھ اس پر شدید ردعمل بھی آیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی اخبارات میں بھی اس واقعے کو نہایت شرمناک اور گھٹیا حرکت سے تعبیر کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچی کو گولیاں مار کر اسے سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ اس دوران 50 سالہ معذور فلسطینی ماجد الفاخوری اپنی وہیل چیئر گھسیٹ کر اس کے نزدیک سے گذرنے لگا مگر صہیونی درندوں نے اس کی معذوری کا بھی خیال نہ کیا اور اسے اٹھا کر اس کی وہیل چیئر سے نیچے سڑک پرپٹخ دیا، جس کے نتیجے میں معذور شہری کو سخت چوٹیں آئی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصاویر اور فوٹیج کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ صہیونی فوج کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک معذور فلسطینی کو کے ساتھ ہماری فوج کے اس وحشیانہ سلوک پراسرائیلی قوم بھی شرمندہ ہے۔ اسرائیلی عوام اس مجرمانہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
عبرانی اخبار نے اسپتال میں زیرعلاج ماجد الفاخوری سے رابطے کی بھی کوشش کرتے ہوئے ان کا رد عمل بھی معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔ الفاخوری کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا کوئی دکھ نہیں کیونکہ میری قوم کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے ساتھ اس سے بھی بدتر ہو رہا ہے۔
برطانوی اخبار’’ڈیلی ٹیلیگراف‘‘ نے اپنے اداریے میں اس واقعے کو جگہ دی ہے اور لکھا ہے کہ ایک چودہ سالہ زخمی بچی کی مدد کی پاداش میں اسرائیلی فوجی افسر کی جانب سے معذور فلسطینی پر تشدد اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔
برطانیہ کے ایک دوسرے اخبار’’ڈیلی میل‘‘ نے اس واقعے کو صہیونی وحشت و بربریت اور بزدلانہ اقدام قرار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

28 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago