عراق کا فوجی ہیلی کاپٹر بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر بغداد کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 فوجی ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی۔
بریگیڈیئر جنرل یحی رسول کے مطابق روسی ساختہ ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تکنیکی خرابی کے باعث بغداد کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 9 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 افسران اور 7 نان کمیشنڈ افسران شامل ہیں۔
اردو ٹائمز