Categories: پاکستان

مستونگ آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر ڈاکٹر منان مارا گیا، وزیرداخلہ بلوچستان

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر ڈاکٹر منان مارا گیا جو ڈاکٹر اللہ نذر کے بعد کالعدم تنظیم کی کمانڈ کررہا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات ہمارے لیے چیلنج ہیں لیکن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں جب کہ اقتصادی راہداری کو بھی ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں دہشت گردوں کے خلاف 239 آپریشنز کیے گئے جن میں 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں بارود اوربڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے مستونگ آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے اہم رہنما ڈاکٹر منان کو چار ساتھیوں سمیت مار دیا گیا ہے، ڈاکٹر منان ڈاکٹر اللہ نذر کے بعد کالعدم تنظیم کی کمانڈ کررہا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گردبھی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، بیرونی طاقتیں ملک کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں جب کہ پورا ملک دہشت گردی سے متاثر اور حالت جنگ میں ہے لیکن ہم بلوچستان سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سول اور ملٹری قیادت کے تعلقات بھی مثالی ہیں اور تمام ادارے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago