Categories: عالم اسلام

مقام ابراہیم کی جدید سنگ مرمر سے تزئین مکمل

مسجد حرام و مسجد نبوی کے نگران ادارے نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے بیت اللہ میں مقام ابراہیم کے گرد نیا سنگ مرمر لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سے قبل خانہ کعبہ سے متصل الشازوان اور حجر اسود کے سنگ مرمر بھی تبدیل کر دیے گئے تھے۔
اخبار’مدینہ‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام کے ڈپٹی سیکرٹری برائے سروسز مشہور بن محسن المنعمی نے ایک بیان میں بتایا کہ مقام ابراہیم کے سنگ مرمر کی تبدیلی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پرانے سنگ مرمر ہٹانے کے بعد ان کی جگہ جدید اور نایاب سنگ مرمر سے مقام ابراہیم کو سجا دیا گیا ہے۔ سنگ مرمرکی تبدیلی کے بعد مقام ابراہیم کے قریب کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد معتمرین اور زائرین سہولت کے ساتھ اس مقام کی زیارت کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔
مقام ابراہیم خانہ کعبہ میں وہ مقدس پتھر ہے جسے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنے فرزند حضرت اسماعیل کے ساتھ مل کر اپنے قد سے اونچی خانہ کعبہ کی دیواریں اٹھاتے وقتاستعمال کیا۔ مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے تقریبا سو تیرہ میٹر مشرق کی جانب قائم ہے۔
سنہ 1967ء سے قبل مقام ابراہیم میں نصب پتھر ایک حجرہ نما جگہ میں بند تھا۔ مگر اب اس کےگرد ایک سنہری جالی لگا دی گئی ہے۔ اس مقام کو مصلے کا درجہ حاصل ہے اور امام کعبہ اس کی طرف سے کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز کی امامت کرتے ہیں۔ طواف کعبہ کے بعد یہاں دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کا حکم ہے۔
مقام ابراہیم میں نصب چکور شکل کے اس تاریخی پتھر کا سائز نصف میٹر ہے۔ اس کا پتھر کے رنگوں میں سفیدی، سیاہی اور زدری رنگ غالب ہیں۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے میں نے مقام ابراہیم میں نصب پتھر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی انگلیوں اور ایڑھیوں کے نشان دیکھے مگر بہت زیادہ چھونے کے نتیجے میں وہ نشان مٹ گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago