FILE - In this Sept. 14, 2013 file photo, former Egyptian President Hosni Mubarak, seated center left, and his two sons, Gamal Mubarak, left, and Alaa Mubarak attend a hearing in a courtroom in Cairo, Egypt. An Egyptian court on Monday, Oct. 12, 2015, has ordered the release of the sons of deposed autocrat Hosni Mubarak, Gamal, Mubarak's one-time heir apparent, and his brother Alaa, a wealthy businessman, after time served on a corruption conviction. Their father remains held in a military hospital. (AP Photo/Mohammed al-Law, File)
مصر کی اعلی ترین اپیل عدالت نے معزول صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو کرپشن کی پاداش میں سنائی جانے والی تین سالہ قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حسنی مبارک کب تک جیل میں رہیں گے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے دونوں بیٹوں کو رہا کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے۔
ستاسی سالہ حسنی مبارک 2011 میں اپنی ایوان اقتدار سے بیدخلی کے بعد گرفتاری کا زیادہ وقت فوجی ہسپتال میں گزارا ہے۔
گزشتہ برس مئی میں ایک مصری عدالت نے انہیں اور ان کے دو بیٹوں کو 16 ملین ڈالر خرد برد کرنے کے الزام میں تین برس قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ رقم صدارتی محلات کی مرمت کے لئے مختص تھی۔
انہیں سولہ ملین ڈالر کے علاوہ مزید 21 ملین مصری پاؤنڈ بطور جرمانہ ادا کرنے کا بھی پابند بنایا گیا تھا۔
تیس برس تک مصر کے بلا شرکت غیرے حکمران رہنے والے مصری صدر کے خلاف عوامی تحریک کے دوران مظاہرین کو قتل کرانے کے الزام میں قائم مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔ استغاثہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔
سرکاری اعزاز سے تدفین اور فوجی تمغوں سے محرومی
مصر کی اعلی ترین اپیلٹ کورٹ کی جانب سے معزول صدر حسنی مبارک کو تین برس قید کی سزا کے قانونی اور سیاسی مضمرات پر روشنی ڈالنے ہوئے قانونی ماہری عصام الاسلامبولی نے کہا ہے کہ سزا کے بعد وہ صدر اور فوجی سربراہ کی پنشن، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین اور تمام عسکری میڈلز سے محروم ہو جائیں گے۔
سزا کے بعد ان کے بیٹے اور وہ خود کسی بھی حکومتی منصب کے لئے ساری عمر کے لئے نااہل ہو جائیں گے۔ سزا میں سنایا گیا جرمانہ ادا نہ کر سکنے پر انہیں مزید قید کی سزا بھی کاٹنا ہو گی۔ عدالتی فیصلے کے تحت ان کی مصر سے باہر بھجوائی کی رقم واپس منگوائی جا سکتی ہے۔
العربیہ
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…