Categories: عالم اسلام

سنہ 2015ء کے دوران اسرائیلی دہشت گردی سے 179 فلسطین شہید

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال 2015 ء کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی سے مجموعی طورپر 179 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔ غزہ کی پٹی، غرب اردن، بیت المقدس، سنہ 1948 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے علاقوں اور دیگر شہروں میں قابض فوج کی دہشت گردی میں پونے دو سو فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔ پچھلے سال کے آخری تین ماہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں اسرائیلی فوج کے حملوں، فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے کی گئی شیلنگ سے سات خواتین اور 27 بچوں سمیت 144 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 16 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

28 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago