Categories: عالم اسلام

مسجد حرام میں معتمرین کے لیے 30 جدید سروسز کا تحفہ

سعودی عرب کی حکومت حج بیت اللہ اور عمرہ کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی سہولت کی خاطر جہاں مسجد_حرام کی توسیع کے ایک تاریخی منصوبے پر کام کررہی ہے وہیں معمترین کے لیے سال بھر کے دوران تیس جدید سہولیات کی فراہمی کا بھی پیکج تیار کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متنوع سہولیات کے ضمن میں متعدد سہولیات جاری کردی گئی ہیں جب کہ بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کچھ سروسز حرم شریف کے مختلف حصوں میں باہم مربوط ہیں جب کہ بعض الگ الگ سروسز بھی مہیا کی گئی ہیں اور انہیں حرم کے باہر کے مقامات پر مہیا کیا گیا ہے۔
مسجد حرام میں سروسز کی فراہمی سے متعلق ادارے کے سیکرٹری مشہور المنعمی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں مہیا کردہ سہولیات میں غیرمعمولی جدت لائی جا رہی ہے تاکہ زائرین کعبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ایک سوال کے جواب میں المنعمی کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں جدید ترین تیس سہولیات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے سال بھر جاری رہیں گی۔ ان میں نابینا افراد کے لیے برئیل سسٹم کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت، اسمارٹ موبائل فون ایپلی کیشنز،حرم کی حدود میں مفت انٹرنیٹ سروسز اور موبائل فون کی چارجنگ کی سہولت جیسی سہولیات شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago