Categories: عالم اسلام

روس کے فضائی حملوں میں’200 شامی شہری ہلاک ہوئے‘

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں کی جانے والے فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 200 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور عینی شاہدین کا حوالہ دیا ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ روس نے رواں برس 30 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران شام میں 25 سے زائد فضائی حملے کیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج (روس کی جانب سے) بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کی ’سنگین ناکامی‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔
ماسکو نے متعدد بار شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کو مسترد کیا ہے اور ایسے دعووں کو ’ جنگی معلومات کا حصہ قرار دیا ہے۔‘
واضح رہے کہ روس نے شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم اور دیگر گروپوں کے خلاف رواں برس 30 ستمبر سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
روس کا موقف رہا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی درخواست پر یہ کارروائی کر رہا ہے۔
ماسکو پر شامی صدر بشار الاسد کے مخالف باغی گروہوں جنھیں مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے پر بمباری کرنے کے الزام عائد کیے جاتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے شام کے شہروں حمص، حما، ادلب اور حلب میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر تحقیق کی ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے مطابق اس نے روس کی جانب سے شام میں کیے جانے والے حملوں کے بعد کے 16 عینی شاہدین کے ’فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرویو کیے‘ جس میں ڈاکٹرز اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں چھ حملوں کی مزید تفصیلات بتائی ہیں۔
بین الاقوامی امدادی ادارے نے 29 نومبر کو کیے جانے والے ایک حملے کی مثال دیتے ہوئے کہ اس میں 49 شامی شہری اور متعدد افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ادلب صوبے کی ایک مارکیٹ میں تین میزائل گرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی تحقیق اور عینی شاہدین کی گواہی کے مطابق 29 نومبر کو ادلب کی مارکیٹ میں کیے جانے والے حملے میں ’کوئی فوجی ہدف نہیں تھا۔‘
امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کا بھی ثبوت ملا ہے کہ روسی فوج نے اس حملے میں ’گنجان آبادی والے علاقوں میں ان غیر قانونی گائیڈڈ بموں کا اندھا دھند استعمال کیا۔‘
دوسری جانب روس کے حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں عائد کیے جانے والے الزامات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago