Categories: عالم اسلام

افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب خودکش حملے میں 5 نیٹوفوجی ہلاک

بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ گشت پر خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان ضلع بگرام میں بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اورافغان فورسز کے مشترکہ گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار نے خود کو لاکر فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا اورزوردار دھماکے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔
کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرنے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود کو نیٹوقافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دیا جس میں فوجیوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں نیٹو کے 19 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں فورسز کے ساتھ گھمسان سے لڑائی جاری ہے اور صوبے پر قبضے کے لئے طالبان تیزی سے پیش قدمی بھی کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago