اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز چار فلسطینی شہید کر دیئے۔ قابض فوج نے دعوی کیا ہے کہ شہید کئے جانے والے فلسطینی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر چاقو حملے اور انہیں گاڑی تلے کچلنا چاہتے تھے۔
مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں دو اسرائیلی فوجیوں کو چاقو گھونپے کی پاداش میں دو فلسطینی لڑکوں کو اسرائیلی فوج نے جان سے مارا ڈالا۔ مبینہ طور پر فلسطینیوں کے چاقو حملوں کا نشانہ بننے والے دونوں اسرائیلی فوجیوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان رام اللہ کے گاؤں عابود میں گولی مار کر ہلاک کیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی ‘معا’ نے عبرانی ویب پورٹلز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ‘نواہ تسوو’ نامی یہودی بستی کے قریب فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے سے اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے مشرقی رام اللہ کے قریبی گاؤں سلواد میں دو اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
اس کارروائی کے بعد اکتوبر کے آغاز سے ابتک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید