Categories: عالم اسلام

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 37 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کی شام اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کریک ڈائون میں چھ افراد کو حرات میں لینے کےبعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔ قبل ازیں غرب اردن سے 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جامعہ حضوری کےقریب جھڑپیں ہوئیں جن میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے جامعہ حضوری کے طلباء پر براہ راست فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
امدادی ادارے ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ربڑ کی گولیوں کے استعمال اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 19 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 10 شہریوں کو گولیاں لگی ہیں جنہیں اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
ادھر رام اللہ کے شمالی قصبے البیرہ میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 17 فراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیشتر شہری آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے دوران مزید چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں رام اللہ کے دو سگے بھائی جن کی عمریں 17 سال سے کم بتائی جاتی ہیں بھی شامل ہیں۔ باسل اور غسان عیسیٰ شبایح کو گرفتاری سے قبل وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
گرفتار کیے گئے دوسرے شہروں کی شناخت مہند ابراہیم ابو فخیدہ، ھانی عبدالمجید مظلوم اور احمد ابو فخیدہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago