Categories: عالم اسلام

انتفاضہ القدس کے 54 روز، شہداء کی تعداد 97 ہوگئی، ہزاروں زخمی

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جس کے بعد اکتوبر کے اوائل سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 97 ہوچکی ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف واقعات میں تین فلسطینیوں کو شہید اور کم سے کم چھ کو کیا۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ایک یہودی آباد کار بھی ہلاک ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں ںے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی کیمپ کے قریب 16 سالہ علاء خلیل صباح حشاش کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ لڑکی سماح عبدالمومن احمد شدید زخمی ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیل حشاش نے چاقو سے یہودی آباد کار پرقاتلانہ حملہ کیا تھا جس پر اسے گولیاں ماری گئیں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے مغربی رام اللہ میں قطنہ کے مقام پر احمد جمال احمد طہ نامی ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ احمد جمال پر ایک یہودی فوجی کو چاقو سے حملے میں ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے مغربی بیت المدقس میں ایک کارروائی کے دوران 16 سالہ ھدیل وجیہ عواد نامی ایک بچی کو شہید کیا۔ اس کارروائی میں 15 سالہ نورھان ابراہیم عواد شدید زخمی ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے ننھی بچیوں پر یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کا الزام عاید کیا ہے۔
مجموعی طورپر گذشتہ روز تین فلسطینی شہید اور چھ زخمی ہوئے جب کہ ایک یہودی آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے 21 بچوں اور 4 خواتین سمیت 97 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینیوکی مزاحمتی کارروائیوں میں 22 صہیونی جہنم واصل ہوئے جب کہ 240 زخمی ہوچکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago