Categories: عالم اسلام

ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت نے برتری حاصل کرلی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 50 فیصد نشستیں حاصل کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیرحتمی نتائج کے مطابق اے کے پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 550 نشستوں میں سے 316 نشستیں حاصل کرلیں جس کے بعد وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جب کہ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لئے 276 سیٹیں درکارہیں۔ اس طرح اے کے پارٹی نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھرواضح اکثریت حاصل کرلی جب کہ اس سے قبل اے کے پارٹی گزشتہ 13 سال سے بلاشریک اقتدارحکومت کررہی تھی۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق انتخابی دوڑمیں شامل ریپبلکن پیپلزپارٹی نے 133، کرد نواز پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے 59 اور نیشنل ایکشن پارٹی نے 42 نشستیں حاصل کیں۔ پارلیمانی انتخابات کے لئے 5 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے ایک لاکھ 75 ہزارپولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جب کہ ٹرن آؤٹ 86 فیصد رہا۔
دوسری جانب حکمراں جماعت کی نمایاں کامیابی پر ملک بھر میں پارٹی کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا جب کہ وزیراعظم داؤد اوغلو نے اپنے بیان میں کہا کہ آج فتح کا دن ہے ہم آئندہ 4 سال مزید بہتراندازمیں عوام کی خدمت کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال 7 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی تھی اور13 سال اقتدار میں رہنے والی حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے بھی صرف 258 نشستیں حاصل کی تھیں جس کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر انتخابات کا اعلان کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago