Categories: عالم اسلام

‘انتفاضہ القدس’ 21 ایام میں 53 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 53 فلسطینی شہید، 6252 زخمی اور نو صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیل کے “القدس اسٹڈی سینٹر” کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گی اہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی انفرادی کارروائیوں میں نو صہیونی ہلاک، 214 زخمی ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ اکیس ایام میں فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کے 1096 ، فائرنگ کے 39 ، چاقوئوں کے 49 ، گاڑیوں کے ذریعے کچلنے کے 32 ، پٹرول بموں کے حملوں کے 457 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
فلسطینی شہدا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز مزید تین فلسطینی شہری شہید کردیے گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز کے شہداء میں عدی مسالمہ، 25 سالہ حمزہ العملہ، 27 سالہ احمد السرحی، 15 سالہ بشار الجعبری اور 17 سالہ حسام الجعبری شامل ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردی میں ہزاروں فلسطینی زخمی
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 378 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جس کےبعد اب تک مجموعی طورپر زخمی اور متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد 6252 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ روز رام اللہ، القدس، قلقیلیہ اور بیت لحم میدان جنگ بنے رہے۔
پچھلے اکیس ایام میں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے کل 699 شہری زخمی ہوئے۔ 1850 ربڑ کی گولیاں لگنے سے، 3300 آنسو گیس کی شیلنگ سے، 90 لاٹھی چارج سے اور دو گاڑیوں تلے کچلے جانے سے زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago