Categories: عالم اسلام

روس نے اب سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، ترک صدر

ترکی کی حکومت کی جانب سے روس کو خبردار کئے جانے کے باوجود فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترک حکومت شدید برہم ہے جب کہ صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس نے اب سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ روسی مہم جوئی سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے بلکہ روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے کئی اہم معاملات پر روس کے ساتھ تعاون کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اگر اب فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو نہ روس نہ صرف دوست ملک کھو بیٹھے گا بلکہ اسے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

29 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago