Categories: عالم اسلام

سعودی مبلغین اور علماء نے شام میں جنگ کے لیے “نفیر”عام کا اعلان

شام میں صدر بشارالاسد اور روسی فوج کے خلاف لڑائی پر اکسانے والے 52 سخت گیر سعودی مبلغین اور علماء نے شام میں جنگ کے لیے “نفیر”عام کا اعلان کرتے ہوئے مسلمان شہریوں سے روسی افواج کے خلاف جہادمیں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
شام میں روسی فوج اور شامی صدر بشارالاسد کے خلاف لڑائی پر اکسانے والے 52 علماء اور مبلغین نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ “شام کا میدان جنگ سعودی شہریوں کو جہاد کے لیے پکار رہا ہے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص سعودی شہریوں کا فرض ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور شام میں داخل ہونے والی روسی افواج کے خلاف اورعسکری تنظیموں کے شانہ بہ شانہ جہاد میں حصہ لینے کے لیے سر زمین شام میں پہنچیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جو شام میں پہنچ کر جہادمیں حصہ لینے کی طاقت رکھتے ہیں آج ہی سے شام کے لیے رخت سفر باندھیں۔ جو قوم جہاد کا راستہ ترک کر دیتی ہے اللہ اس پر ذلت اور رسوائی مسلط کر دیتا ہے۔ اس لیے آگے بڑھو، اپنے اور اللہ کے دشمنوں کے خلاف جہاد کرو۔ اللہ تمہاری، تمام مسلمانوں اور تمہاری پشتیبانی کرنے والوں کو فتح و کامرانی عطا کرے گا۔ بلا شبہ فتح عنقریب ملنے والی ہے۔
بیان میں سعودی عرب کے شہریوں کو خاص طور پر اور خلیجی ممالک اور پوری مسلم امہ کے نوجوانوں کو عمومی طور پر مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں شام کے محاذ جنگ میں پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بیان میں مبلغین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس طرح افغانستان میں سوویت یونین کے قبضے کے بعد پوری دنیا سے مسلمان نوجوان القاعدہ اور طالبان کی مدد کو افغانستان میں پہنچے تھے۔
اسی طرح آج ہمیں شام کا میدان جنگ بلا رہا ہے۔سعودی مبلغین کی جانب سے شام میں بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے تمام عسکری گروپوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے، اپنی صلاحیتوں کو مجتمع کرکے دشمن کے خلاف استعمال کرنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ شام کا محاذ نہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں شام میں جاری لڑائی کو’’مقدس مذہبی جنگ‘‘قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شام میں جاری جنگ اسلام کے خلاف جنگ ہے۔ تمام عالم اسلام پر اس جنگ میں دشمن کے خلاف لڑنا فرض ہے۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago