کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی۔ وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔
یہ خاتوں 2008میں ٹورنٹو آئی اور 2013میں سیٹیزن شپ ٹیسٹ پاس کر لیا۔ لیکن نقاب کے بغیر شہریت کا حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ کینیڈا کی حکومت نے 2011میں ایک قانون کے ذریعے شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے پر پابندی لگا دی تھی۔
وفاقی عدالت نے زیر التوا کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے اور شہریت لیتے وقت نقاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ کینیڈا کی شہر یت حاصل کرنے والے نئے شہری اب نقاب پہن کر حلف لے سکیں گے۔
جنگ نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید