میانمر کی فوج روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم میں ملوث

میانمر حکومت کی بے حسی سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں، میانمر کی فوج روہنگیا مسلمانوں کو اغوا کر کے ان سے جبری مشقت لینے میں ملوث ہے۔

آسٹریلوی اخبار نے انکشاف کیا ہے میانمر حکومت کے ساتھ ساتھ فوج بھی روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم میں پیش پیش ہے۔” سڈنی ہیرالڈ” کی رپورٹ کے مطابق میانمر کی ریاست رکھائن میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے نہ صرف اغوا کیا جاتا ہے بلکہ ان سے اجرت کے بغیر کئی مہینے تک جبری مشقت بھی لی جاتی ہے۔
گزشتہ ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو فوجی چھاونیوں کی دیکھ بھال کے لئے جبرا اٹھا لیا گیا۔ مزاحمت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر سالہا سال جیلوں میں رکھا جاتا ہے۔ اغوا کئے جانے والے افراد میں سینکڑوں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔
آسٹریلوی اخبار کے مطابق لاکھوں مسلمانوں کے برما سے انخلا کی ایک بڑی وجہ فوج کی جانب سے لی جانے والی یہ جبری مشقت بھی ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago