Categories: عالم اسلام

مصر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 30 اہلکار ہلاک

مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں پولیس اور فوجی چوکیوں پر حملوں اور کار بم دھماکوں میں 30 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں شدت پسندوں نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا کیا جس میں کم از کم 15 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ دوسری جانب اسی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس اور فوجیوں کی 6 چیک پوسٹوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران شدت پسندوں نے کئی فوجیوں کو یرغمال بنا کران کی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔
دوسری جانب مصر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے 5 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 22 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ کارروائی میں 10 اہلکاربھی ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago