Categories: بيانات

روزہ انسان کی روحانیت کی تقویت کے لیے ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے روزے کی اصلاح و تزکیہ میں اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے روحانیت کی تقویت کو اس اہم عبادت کی اصل خصوصیت قرار دیا۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے چھبیس جون (نو رمضان المبارک چودہ سو چھتیس)کے خطبہ جمعہ میں کہا: انسان کی روحانیت و بہیمیت کے درمیان شریعت ہی بیلنس اور توازن برقرار کرسکتی ہے۔ اگر کوئی شخص پوری طرح ملکوتیت اور روحانیت پر دھیان دے اس کی دنیوی زندگی میں خلل آئے گا جبکہ روحانی زندگی پر غفلت دکھانے سے بندہ جانور سے بھی بدتر ہوجاتاہے۔
انہوں نے مزیدکہا: رمضان ہماری روحانی زندگی کی ترقی کے لیے آیاہے جس کا ہماری اصلاح و تزکیہ میں کلیدی کردار ہے۔ روزہ اسلام کے ساتھ ایک خاص عبادت نہیں ہے، بلکہ اسلام سے پہلے بھی مختلف ادیان میں روزہ فرض تھا۔ ہر عبادت کا اپنا خاص اثر ہوتاہے جس کی جانشیں کوئی اور عبادت نہیں ہوسکتی۔ روزہ رکھنے سے روحانی فطرت کی تقویت ہوتی ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: نفس امارہ انسان کا سب سے بڑا اور خطرناک دشمن ہے۔ نفس امارہ کا کام ہمیں برے کاموں کا حکم دینا ہے جس کی پیروی کرتے ہوئے لوگ کسی قانون کو خاطر میں لانے کے بغیر اپنی خواہشات پر عمل کرتے ہیں۔ اصلاح کے بغیر نفس انسان کو تباہ و برباد کرسکتاہے۔ لیکن جو نفس کی خواہشات کی اطاعت نہیں کرتا جنت ہی اس کا مقام ہے جیسا کہ قرآن پاک میں آیاہے۔
مولانا عبدالحمید نے رمضان المبارک میں بعض لوگوں کی روزہ خواری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے؛ اس کی رحمتیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو روزہ رکھتے ہیں۔ لیکن جو لوگ کسی شرعی عذر کے بغیر روزہ رکھنے سے گریز کرتے ہیں یا روزہ رکھنے کا عقیدہ نہیں رکھتے، اللہ تعالی کی رحمتیں اور اس مہینے کی برکتیں انہیں حاصل نہیں ہوں گی۔ بلکہ انہیں اللہ کی سزا اور لعنت کا انتظار کرنا چاہیے۔

انصاف کی فراہمی عدلیہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے
ممتاز سنی عالم دین نے اپنے خطاب کے ایک حصے میں ایران میں ’ہفتہ عدلیہ‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عدلیہ کا مقام کسی بھی ملک میں اونچا اور ناقابل انکار ہے۔ ایران میں نظام حکومت کی تین اصلی رکنیں ہیں جن میں ایک عدلیہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا: مختلف اداروں کی اہمیت ان کے کام کے مطابق ہے۔ انصاف کی فراہمی، مظلوموں کے دفاع اور حقوق کی فراہمی میں عدلیہ کی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ کہا کرتے تھے مجھے حکومت کرنے کا کوئی شوق نہیں، اگر انصاف کی فراہمی اور مظلوموں کے دفاع کا مسئلہ نہ ہوتا میں ہرگز خلافت قبول نہیں کرتا۔
مولانا عبدالحمید نے اقتصادی کرپشن سے مقابلہ اور مصالحتی کونسلز کی تشکیل کو عدلیہ کے اہم کارنامے قرار دیتے ہوئے کہا: عدلیہ نے ملک میں کرپش کے انسداد اور بڑے پیمانے پر کی گئی چوریوں کا اچھی طرح مقابلہ کیاہے۔ اسی طرح عوام کی سہولت کے لیے ’شورائے حل اختلاف‘ کے نام سے کونسلز کا قیام ایک مثبت اقدام ہے؛ ان کارناموں پر عدلیہ خراج تحسین کے لائق ہے۔
منشیات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: سب اس بات پر متفق ہیں کہ منشیات انسان کے لیے نقصان دہ ہیں۔ عالم اسلام کے علمائے کرام متفقہ طور پر منشیات کو ناجائز اور حرام سمجھتے ہیں۔ اس کا کاروبار پورے انسانی معاشرہ اور عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔ جس گھر میں منشیات کے عادی کوئی شخص ہو، وہ گھر تباہ ہے اور اس کے اہل خانہ مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ چوری، ڈکیتی اور مختلف قسم کے گناہ اسی مصیبت کے شاخسانہ ہیں۔ لہذا سب چوکس رہیں۔
ایران میں منشیات کی بیخ کنی کے لیے کوششوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: منشیات کے خلاف مہم میں اب تک سینکڑوں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں؛ چار ہزار سے زائد امن نافذ کرنے والے اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد شہری اس بلا کی وجہ سے پھانسی کی سزا پاکر اپنے خاندانوں کو ماتم زدہ کرچکے ہیں۔ اس کے باوجود منشیات کی بیخ کنی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا: معلوم ہوتاہے محض طاقت کے بل بوتے منشیات کی وبال سے جان چھڑانا ممکن نہیں ہے۔ سب سے پہلے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ معاشرے میں تعلیم کمزور ہے اور غربت نے سب کو پریشان کردیاہے؛ ایسے میں بہت سارے لوگ منشیات کے خرید وفروخت اور استعمال کی جانب چلے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے اہل علم اور بااثر شخصیات کی آرا اور تجربیات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ حکومت اور قوم کے باہمی تعاون سے اس بلا سے نجات ممکن ہے۔
اپنے خطاب کے آخر میں مولانا عبدالحمید نے ’دیہ کمپین‘ کے نمائندوں کی موجودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حاضرین کو ترغیب دی اس کمپین کے ساتھ تعاون کریں جو دیہ کی خاطر قید میں رہنے والے افراد کی رہائی کیلیے سرگرم عمل ہے۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago