Categories: عالم اسلام

کراچی میں شدید گرمی؛ چار روز میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوزکرگئیں

کراچی میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے دوران آج مزید 15 افراد چل بسے جب کہ گزشتہ 4 روز میں حبس اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بدترین گرمی اور لو کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے اورآج مزید 15 افراد گرمی کی شدت کے باعث موت کی وادی میں پہنچ گئے ۔ اس وقت بھی ہیٹ اسٹروک اورڈائریا سے متاثرہ سیکڑوں متاثرہ مریض جناح، سول،عباسی اور لیاری اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسپتال میں موذی مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے متاثرہ عزیزوں کو کسی دوسرے اسپتال لے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام کے بعد سے میرپور خاص، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جب کہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی میں سخت ترین گرم موسم کی لہر جاری ہے، اس موسم میں بچوں اور ضیعف العمر افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں کیونکہ دھوپ کی تپیش سے ہیٹ اسٹروک کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

32 minutes ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago