’یارمحمد آخوند نظری‘، صوبہ گلستان کے ممتاز سنی عالم دین سنیچر بیس جون دوہزار پندرہ کو انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے ترکمن صحرا سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین یارمحمد آخوندنظری ’قرہ بولاغ‘ کے دینی مدرسہ کے مہتمم اور بانی تھے۔ آپ کی عمر 97 برس تھی۔
اطلاعات کے مطابق آپ گرگان کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ آخوندنظری علامہ عبدالقادر داغستانی رحمہ اللہ کے مایہ ناز شاگرد تھے۔
زاہدان کے خطیب اور دارالعلوم زاہدان کے صدر مولانا عبدالحمیداور صوبہ گلستان کے عالم دین مولانا محمدحسین گرگیج نے بیان شائع کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید