Categories: مشرق وسطی

یمن: خودکش بم دھماکے میں 33 حوثی ہلاک

یمن کے وسطی شہر ایب میں ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی حکام کے مطابق حوثی شیعہ باغیوں کے حامی ایک مذہبی جشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔اس دوران حملہ آور بمبار نے ان کے درمیان آ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں القاعدہ کی یمنی شاخ اس طرح کے بم حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔
ایب سنی اکثریتی شہر ہے لیکن اس پر حوثی باغیوں نے سرکاری سکیورٹی فورسز اور سنی جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد اپنا کنٹرول قائم کررکھا ہے۔حوثی باغیوں نے ستمبر سے دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے بیشتر شمالی اور وسطی علاقوں میں سرکاری سکیورٹی فورسز کو نکال باہر کرنے کے بعد اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے۔
بہت سے ناقدین حوثی باغیوں کو ایران کا ایک گماشتہ گروہ قرار دیتے ہیں لیکن وہ اس کی تردید کرتے ہیں جبکہ ایران کا بھی کہنا ہے کہ وہ یمن کے داخلی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہا ہے۔جزیرہ نما عرب میں القاعدہ ایران کی یمن میں مداخلت کی مخالف ہے اور وہ متعدد مرتبہ ایران پر شیعہ حوثی باغیوں کی پشت پناہی کے الزامات عاید کرچکی ہے۔
حوثی باغیوں کو شمالی صوبے صعدہ سے دارالحکومت صنعا کی جانب چڑھائی کے دوران سکیورٹی فورسز یا سنی جنگجوؤں کی زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا لیکن اس کے برعکس ملک کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں حوثیوں کو القاعدہ کے علاوہ سنی قبائلیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسی وجہ سے یمن کے زیادہ سے زیادہ شہروں کو اپنے زیرنگیں لانے کے لیے ان کی پیش قدمی رُک چکی ہے اور اس کے جنگجو اب یمنی سکیورٹی فورسز سے قبضے میں لیے گئے شہروں اور قصبوں ہی پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago