انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری نے بدھ کے روز بتایا کہ دولت اسلامی ‘داعش’ نے شمالی شام کے علاقے میں امریکی قیادت میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ ببانے والا اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا ہے۔ انتہا پسند گروپ نے تباہ ہونے والے جہاز کے اردنی ہواباز کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
لندن میں قائم آبزرویٹری کے مطابق: “ہم نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ داعش کے جنگجووں نے رقہ شہر کے قریب طیارہ شکن میزائل سے نشانہ لیکر اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا۔ جہاز کے غیر شامی عرب ہواباز کو داعش کے جنگجووں نے گرفتار کر لیا ہے۔”
الرقہ میں داعش کی شاخ نے گرفتار ہواباز کی تصاویر جہادی ویب سائٹ پر شائع کیں ہیں تاکہ پائیلٹ کی گرفتاری کی تصدیق ہو سکے۔ تصویر کے نیچے گرفتار پائلٹ کی شہریت اردنی بتائی گئی ہے۔
اس اطلاع کی کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی کیونکہ جنگ زدہ شامی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی محدود رسائی کی وجہ سے ایسے واقعات کی تصدیق اور تفصیلات بآسانی نہیں ہو پاتی۔
العربیہ نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید