Categories: عالم اسلام

مسجد حرام کے تیسرے توسیعی منصوبہ کا آغاز

 

 

 

مناسک حج بیت اللہ کے کی ادائی کی تکمیل کے وقفے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پراجیکٹ کے تحت مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ مطاف کی توسیع بھی شامل ہے۔

 

حرمین شریفین کے نگراں ادارے کی زیر اہتمام جاری توسیعی منصوبے کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار خمیس الزھرانی نے توسیع کے تمام مراحل میں بر وقت اور مکمل تفصیلات فراہم کیں۔
مختلف مراحل
توسیع حرم کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پراجیکٹ کو تین سال میں تین مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے دو مراحل گذشتہ دو برسوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ تکمیل کو پہنچنے والے مراحل میں بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ حجاج اور معتمرین کے طواف کعبہ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ زائرین کی سہولت کے لیے مطاف کی توسیع کی گئی۔

توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے نگران اور منتظمین نے اسے بھی حسب سابق مکمل جاںفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

مسجد حرام کی دیکھ بحال کے ادارے کے سیکرٹری مشہور محسن المنعمی نے ‘العربیہ’ کو بتایا کہ تیسرے مرحلے میں مسجد حرام کے اس قدیم حصے کو ایک طرف صفا کی جانب سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد کے دور میں کی گئی توسیع تک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس حصے میں مسجد کی توسیع کے ساتھ دو مئذنے بھی بنائے جائیں گے۔
اس مرحلے کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں مزید 28167 مربع میٹر کی توسیع کی جائے گی جو کل توسیع کا 70 فیصد ہے۔

توسیع حرم کے منتظمین کی جانب سے موجودہ اوقات کو توسیع کاموں کے حوالے سے زیادہ مناسب خیال کرتے ہوئے مسجد کے زیر تعمیر حصے کی عمرہ سیزن کے رش سے قبل تعمیر مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago