مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپیں جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر میں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی پولیس نے فلسطینیوں کو ایک احتجاجی ریلی نکالنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے رد عمل میں فلسطینی شہریوں نے دشمن سیکیورٹی فورسز پر سنگ باری کی۔
عینی شاہدین نے بتایا یہ جھڑپیں بیت المقدس میں یہودی معبد پر حملے کے دوران شہید ہونے والے دو فلسطینیوں عدی اور غسان ابو جمل کے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے بعد شروع ہوئیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل فلسطینی شہریوں عدی اور غسان ابو جمل نے ایک یہودی معبد پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ یہودیوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی کارروائی میں دونوں فلسطینی حملہ آور بھی شہید ہوگئے تھے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے بیت المقدس میں دونوں فلسطینی شہداء کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھر میں موجود افراد کو زدو کوب کیا۔ اسرائیل نے دونوں شہداء کے مکانات مسمار کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید