مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسرائیلی فوج کی 51 روزہ جارحیت میں شہر میں ہونے والے تعلیمی شعبے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی “اونروا” کے اسکول سسٹم، ریاض الاطفال، اعلیٰ تعلیم کے اداروں اور سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو 33 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حکومت کے زیرانتظام چلنے والے 187 اسکول تباہ کیے گئے جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم کے شعبے کو 14 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیرِانتظام 91 اسکولوں کو بمباری سے نقصان پہنچا جس کے خسارے کا تخمینہ 38 لاکھ 66 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بنائے گئے تین اداروں پر بمباری سے 50 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔
مرکز اطلاعات فلسطین
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار