Categories: مشرق وسطی

غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اسرائیل کو ہزیمت کیساتھ اربوں ڈالر کا نقصان بھی ہوا

غزہ پربمباری سے اسرائیل کوہزیمت کے ساتھ سخت مالی نقصان کا سامناکرنا پڑاجب کہ جنگی کارروائی پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا کہ غزہ پر مسلط کردہ 50 روزہ حالیہ جنگ پر مجموعی طورپر ڈھائی ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں تاہم اس ان اخراجات میں اسرائیل کا صنعتی و تجارتی نقصان شامل نہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت سے متعلق کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حفاظتی کنارے کے نام سے شروع کی گئی اس جنگ میں براہ راست اخراجات کا تخمینہ 9 ارب اسرائیلی شیکل ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ 50 دنوں کی جنگ میں اسرائیل نے6 ہزار حملے کیے۔ 5 ہزار حملے جنگی طیاروں نے جب کہ ایک ہزار حملے دیگر فورسز نے کیے۔
وزیر دفاع نے اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے ان بھاری جنگی اخراجات کے باوجود اعتراف کیا کہ غزہ کے مسلح گروپوں کے پاس اب بھی ہتھیاروں کی معقول مقدار باقی ہے، جسے اسرائیلی فورسز تباہ نہیں کر سکیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے اسرائیل پر فائر کیے گئے راکٹوں کوآئرن ڈوم کے ذریعے روکنے کی لاگت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک راکٹ کو روکنے کی لاگت ایک لاکھ ڈالر اٹھانی پڑی ہے۔
اسرائیلی حکومت کو جنگ کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے بجٹ میں سخت ترین کٹوتیاں کرنی پڑی ہیں۔ واضح رہے جنگ کے دوران اسرائیلی فورسز نے 2100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی، شہدا میں400 سے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ66 اسرائیلی فوجی اور 6 سویلین مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

3 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

3 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

1 week ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

1 week ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

1 week ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago