مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں بارڈر امور کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو علی الصباح کچھ دیر کے لیے رفح گذرگاہ کو کھولا گیا تھا۔ اس دوران 18 مسافر بسیں غزہ کی پٹی میں داخل ہوئیں اور کچھ بسوں کو بیرون ملک جانا تھا انہیں نہیں جانے دیا گیا۔ مجموعی طور پر گذشتہ روز گذرگاہ کھلنے سے صرف 495 مسافر گذرگاہ عبور کر کے دوسری طرف جا سکے ہیں۔43 مزید مسافروں نے غزہ سے باہر جانا تھا لیکن ان کی گاڑیاں روک لی گئیں۔
بارڈر سیکیورٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو 381 افراد غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والا شہری جو بعد ازاں قاہرہ میں دوم توڑ گیا تھا اس کی میت بھی شامل تھی۔
ذرائع کے مطابق حماس کے رہ نما ڈاکٹر اسماعیل رضوان کئی ماہ کے بیرون ملک دورے کے بعد دوبارہ غزہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ بھی رفح گذرگاہ ہی کے راستے غزہ داخل ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…