Categories: مشرق وسطی

شام کا بحران 30 لاکھ لوگوں کی نقل مکانی

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ شام میں جاری بحران بدترین ہوتا جا رہا ہے اور اس کے پاس رجسٹرڈ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے شام میں جاری انسانی بحران اس دور کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہے جس کی باعث شام کی کل آبادی کا تقریباً نصف بے گھر ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔
زیادہ تر افراد شام کی ہمسایہ ریاستوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن میں سے 11 لاکھ سے زائد صرف لبنان میں پناہ گزین ہیں۔
شام کی خانہ جنگی میں اب تک تقریباً 190000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شام کی حزبِ اختلاف کے گروہ مارچ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سے صدر بشارالاسد کی سرکاری فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں دولتِ اسلامیہ کی تشکیل اور پیش قدمی کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ یہ جماعت شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر قابض ہو چکی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ شام کے 12 فیصد لوگ سرحد عبور کر چکے ہیں اور مزید 65 لاکھ افراد شام کے اندر ہی بے گھر ہیں جن میں سے نصف بچے ہیں۔
ہمسایہ ممالک میں پہنچنے والے خاندان تھکے ہوئے اور خوفزدہ ہیں ان میں سے کئی خاندانوں کو شام کے اندر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں ہجرت کرتے کرتے ایک برس ہو گیا ہے۔

پناہ گزین کہاں کہاں
لبنان 832508
ترکی 832508
اردن 613252
عراق 215369
مصر 139090
شمالی افریقہ 23367
شام کے اندر بے گھر افراد 65 لاکھ
ماخذ: یو این ایچ سی آر

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ شام سے نکلنے کا سفر بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے جہاں اب کئی لوگوں کو مسلح افراد کو رشوت دینا پڑ رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں مہاجرین کے لیے ہائی کمشنر انتونیو گٹریس کا کہنا ہے: ’شام کا بحران ہمارے دور کا سب سے بڑا بحران ہے۔ اب تک دنیا ان کی اور میزبان ممالک کی ضروریات پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔‘
ان کے بقول ’شام کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کارروائیاں خاصی زیادہ ہیں لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ اب بھی ضرورت سے بہت کم ہیں۔‘

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago