جنوبی یمن کے شہر عدن کی المنصورہ کالونی میں سینٹرل جیل سے کچھ فاصلے پر بریگیڈیئرجنرل کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل احمد محمد صالح العمری ہلاک اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف وادی حضرموت میں سیون اور شبام شہروں کے درمیان فوجی جیپ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور جیپ میں سوار 3 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف صدر کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عبدالمالک المخالفی نے یمن کے دارالحکومت میں مسلح احتجاجی کیمپ قائم کرنے والے باغیوں کے کمانڈر عبدالمالک الہوتی ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے بتایاکہ باغیوں نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت سمیت تمام تجاویز کو مسترد کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق عبدالمالک المخالفی نے کہاکہ لگتاہے باغی کمانڈرعبدالمالک الہوتی جنگ چاہتے ہیں۔
اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہزاروں مسلح باغیوں نے دارالحکومت صنعا میں وزارت داخلہ کے دفتر سے 100 میٹر کے فاصلے پر احتجاجی کیمپ قائم کررکھا ہے، باغی 2004سے مسلح جدوجہد کررہے ہیں، مذاکراتی ٹیم نے باغی کمانڈرعبدالمالک الہوتی سے4دن مذاکرات کیے جو ناکام ہوگئے، باغی موجودہ حکومت کا خاتمہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ باغی یمن کے شمالی علاقوں میں اختیارات اور مستقبل کی وفاقی حکومت میں معقول حصہ چاہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام