Categories: مشرق وسطی

‘خلیفہ بغدادی’ ویڈیو میں پہلی مرتبہ نمودار

مملکت اسلامی عراق و شام ‘داعش’ نے تمام مسلمانوں کے لیے خود کو خلیفہ قرار دینے والے ابو بکر البغدادی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ تاہم دوسری جانب عراقی حکومت نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔

ابتک روپوشی کی زندگی گذارنے والے البغدادی کی یہ ویڈیو جنگجووں کے زیر قبضہ شمالی شہر موصل کی ایک مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے تیار کی گئی۔
ویڈیو میں ابوبکر البغدادی سیاہ پگڑی اور عمامہ پہنے خود کو خلیفہ قرار دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ “میں تم میں سب سے بہتر تو نہیں تاہم اگر تم مجھے درست راستے پر پاو، تو میری مدد کرو۔”
“اگر تم مجھے غلطی پر پاو، تو مجھے نصیحت کرو اور مجھے درست راستے پر واپس لاو۔ تم اس وقت تک میری اطاعت کرو، جب تک میں تمہارے سامنے اللہ کی اطاعت کروں۔”
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ‘اے پی’ کے مطابق یہ ویڈیو داعش کے زیر استعمال رہنے والی دو ویب سائٹس پر شائع کی گئی، تاہم کسی آزاد ذریعے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ویڈیو میں دیکھا جانے والا شخص حقیقی ابو بکر البغدادی ہے۔ ویڈیو پر تنظیم کے میڈیا ونگ ‘الفرقان’ کا لوگو نظر آ رہا ہے۔
اسلامی تحریکوں کے ماہر ایمن التمیمی کے مطابق ویڈیو بغدادی کی پہلی باقاعدہ رونمائی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جہادی رہنما 2008ء میں ایک مختلف نام سے منظر عام پر آیا تھا۔

عراق: فوٹیج غلط ہے
درایں اثنا عراقی حکومت نے بغدادی کی ویڈیو کو ‘غلط’ قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر جنرل سعد معان نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کو بتایا کہ فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص ‘غیر متنازع’ طور پر البغدادی نہیں ہے۔ ہم نے فوٹیج کا جائزہ لیا ہے اور اسے ایک دھوکا پایا ہے۔
معان کے مطابق حکومت فورسز نے البغدادی کو حالیہ ہوائی حملے میں زخمی کیا جس کے بعد داعش کے جنگجووں نے علاج کی غرض سے شام منتقل کیا۔ انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کر دیا کیوںکہ اس دعوے کی آزاد طور پر تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
ادھر عراقی محکمہ سراغرسانی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجزیے سے یہی یقین ہوتا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص ابوبکر البغدادی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کے روز ظہر کے قریب موصل میں گاڑیوں کا بڑا کاررواں پہنچا اور ساتھ ہی علاقے میں موبائل سروس بند ہو گئی، یہ سروس قافلے کی واپسی پر دوبارہ بحال ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 days ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago