بنگوئی: مسلم کش فسادات میں بچوں اورخواتین سمیت 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمہوریہ وسطی افریقہ میں 3 روز سے جاری مسلم کش فسادات میں50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی بلاکا کے نام سے سرگرم عیسائی ملیشیا کے مسلح دہشت گردوں کے حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ افریقن یونین فورس ایم آئی ایس سی اے کے حکام نے دارالحکومت بنگوئی سے 380 کلومیٹرشمال مغرب میں واقع کان کنی کے حوالے معروف قصبے بمبری میں پیر سے جاری فسادات میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد مشتعل مسلمان نوجوانوں نے جوابی کارروائیاں شروع کردیں اور فسادات نے پورے قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی فوجی دستے تشدد کے تازہ واقعات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انھیں تاحال کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں گزشتہ ایک سال سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔ لگ بھگ 10 لاکھ لوگوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا ہے اور ملک کی بیشتر مسلمان آبادی سوڈان اور چاڈ سے منسلک ملک کے شمالی علاقوں کی طرح ہجرت کر گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago