Categories: مشرق وسطی

عراق میں داعش کے جنجگوؤں نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر قبضہ کرلیا

عراقی عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کی بغداد کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے ملک میں تیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے مسلح جنگجوؤں نے تیل کے سب سے بڑے کارخانے بائےجی کے 75 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے تاہم عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 40 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی، عراقی فوج صوبہ دیالہ اور صلاح الدین سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے تاہم اس میں اسے ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے عراقی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور متحد رہیں ادھر سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ عراقی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی وجہ سے خانہ جنگی کے بادل عراق کے سر پر منڈلا رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے موصل سے اس کے 40 شہریوں کو اغوا کرلیا ہے جبکہ ترک حکام کا بھی کہنا ہے کہ اس کے آج 15 ملازمین اغوا کر لیے گئے جب کہ 80 کے قریب ترک شہریوں کو گذشتہ ہفتے اغوا کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

49 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago