Categories: بيانات

مجاہدہ ومحنت کی بھٹی میں اپنی اصلاح و تزکیہ کرائیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اصلاح وتزکیہءنفس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بری عادات اور اخلاق رذیلہ کی بیخ کنی پر زور دیا۔

تیس مئی دوہزارچودہ کے خطبہ جمعے کا آغاز قرآنی آیت: «يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ*إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ» [شعراء:88-89]، (اس دن میں کہ (نجات کے لیے) نہ مال کام آوے گا اور نہ اولاد۔ مگر ہاں (اس کی نجات ہوگی) جو الله کے پاس (کفر و شرک سے) پاک دل لے آوے گا۔) کی تلاوت سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا: جب انسان کی پیدائش ہوتی ہے وہ کچا ہوتاہے اور بڑی محنت وکوشش کے بعد وہ پکا بن کر شائستگی حاصل کرسکے گا۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: انسان بہت ہی مستعد مخلوق ہے اور اس کی صلاحتیں حیران کن ہیں۔ حدیث شریف کے مطابق انسان سونا اور چاندی کے کانوں کی طرح ہے؛ سونا اور چاندی کے کانوں میں کوئی خالص سونا نہیں ملتا۔ سونا مٹی اور پتھر کے ساتھ ہوتاہے اور ایسے پتھروں کو بھٹی میں جلاکر بڑی عرق ریزی کے بعد کئی ٹن سے کچھ سونا حاصل کیاجاتاہے۔ لیکن اس کم سونے کی قیمت بہت ہوتی ہے۔ انسان بھی ایک ایسا گوہر ہے جس کا مقابلہ کوئی شے نہیں کرسکتی ہے۔ اگر اسلامی قوانین میں ’دیہ‘ لازم قرار دیاگیاہے وہ مادی نقصان کے ازالے کے لیے ہے؛ یہ ہرگز انسان کی قیمت نہیں ہے۔ کوئی بھی بڑی رقم انسان کی قیمت نہیں بن سکتی ہے، خاص کر جب وہ تزکیہ یافتہ ہو اور اخلاقی رذائل سے پاک و صاف ہو۔

مولانا عبدالحمید نے مزیدکہا: انسان کے وجود میں تکبر، خودپسندی، حسد اور لالچ جیسی بری صفات موجود ہیں اور اسی لیے وہ دوسروں کی عزت، دولت اور نعمتوں کو برداشت نہیں کرسکتاہے۔ یہ صفات بہت خطرناک ہیں جو کسی انسان کو جہنم تک لے جاسکتی ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے: «وَذَرُواْ ظَاهِرَ الإِثْمِ وَبَاطِنَهُ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُواْ يَقْتَرِفُونَ» [أنعام:120]، (اور تم ظاہری گناہ کوبھی چھوڑو اور باطنی گناہ کو بھی چھوڑو بلاشبہ جو لوگ گناہ کررہے ہیں ان کو ان کے کیے کی عنقریب سزا ملے گی۔) ظاہری وباطنی یا داخلی وخارجی گناہوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ظاہری گناہ غیبت، جھوٹ اور عہدشکنی اور باطنی گناہ تکبر، خودپسندی، حسد اور حرص ولالچ جیسی برائیوں سے سخت پرہیز ضروری ہے۔

انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا: ایک باغبان اور کاشتکار اپنے درختوں کی زائد ٹہنیوں اور شاخوں کو کاٹت ڈالتاہے تاکہ مزید پھل حاصل کرے اور درختوں کی نشو ونما اچھی ہو۔ انسانوں کو بھی چاہیے اپنی ذات کو اخلاقی برائیوں اور بری صفات وعادات سے پاک کرائیں۔ اپنے عقیدے کی اصلاح کریں اور شرک ونفاق سے دوری کریں۔ ہمیں حکم دیاگیاہے کہ اخلاق کی اچھائیوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور قرآنی اخلاق کو اپنے وجود میں لائیں۔ قرآن پاک اخلاق، عقیدہ، احکام اور تاریخ کی کتاب ہے اور یہ ایک جامع کتاب ہے۔ جو قرآن مجید کے ساتھ ہے اور اس کی تلاوت و پیروی کرتاہے ہرگز گمراہ نہیں ہوتاہے۔

اوپر تلاوت کی گئی قرآنی آیت کی روشنی میں حضرت شیخ الاسلام نے کہا: قیامت کے دن صرف صاف اور سالم دل انسان کو فائدہ پہنچاتاہے۔ سالم قلب وہی ہے جس میں تکبر، خودپسندی، ریا، لالچ، حسد اور نفاق جیسی ب ±رائیاں موجود نہ ہوں۔

شعبان المعظم کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مولانا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں کثرت سے روزہ رکھتے تھے اور رمضان کے بعد سب سے زیادہ اسی مبارک مہینے میں روزہ رکھتے تھے۔ روزہ انسان کی اصلاح وتزکیہ میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ اسی لیے اللہ تعالی نے رمضان المبارک میں روزے کو فرض قرار دیاہے۔ دراصل تمام اسلامی احکام وعبادات انسان کی اصلاح کے لیے ہیں۔ اگر کوئی شخص تمام آسمانی احکام پر عمل پیرا ہوجائے تو اس کی ذات سب سے زیادہ قیمتی بن جاتی ہے۔

مہتمم دارالعلوم زاہدان نے اپنے خطاب کے آخر میں تمام عبادات واحکام کی پابندی پر زور دیتے ہوئے حاضرین کو ترغیب دی بطور خاص نادار اور غریب لوگوں سے تعاون کریں اور دوسروں کے ساتھ اچھے سلوک رکھیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago