Categories: مشرق وسطی

توہین کعبہ پر مکہ کے گورنر کا اظہار ناراضی

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس تصویر کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں کعبہ اللہ کی پولیس فورس کا ایک نامعلوم اہلکار حجر اسود کی قریبی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا ہے۔

تصویر میں پولیس اہلکار کا ایک پاٶں حجر اسود سے بلندی پر انتہائی گستاخانہ انداز میں رکھا دیکھا جا سکتا ہے۔
گورنر مکہ نے اس صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو کعبہ اللہ کے نزدیک ڈیوٹی سے فوری طور پر واپس بلوانے کا حکم دیا ہے۔ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے پولیس اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کعبہ اللہ کے تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ پولیس اہلکار کا تصرف نہ صرف پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین ضوابط سے میل نہیں کھاتا بلکہ اس کے غیر ذمہ دارنہ فعل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
مکہ کے گورنر نے اس واقعہ کے بعد مکہ پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصولی کو بھی اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کے لیے طلب کیا۔ ملاقات میں شہزادہ مشعل نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے انہیں مقدس مقام کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ نیز وہ اللہ کے مہمانوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ مناسک سکون قلب اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago