مرکز اسلامی معلومات برائے تعارف اسلام جو دبئی میں جمعیہ دار البر کے تحت کام کرتا ہے نے اس بات کی جانکاری دی کہ یہاں امارت عربیۃ متحدہ میں رہنے والے مختلف براعظموں جیسے ایشیا ، افریقا ، عربی ممالک ، یورپ ، لاطینی امریکا کے1050 لوگ حلقہ بگوش اسلام ہوئے ہیں ۔
مرکز معلومات اسلامی کے ڈائرکٹر راشد الجنیبی نے وضاحت کی ہے کہ مرکز میں اس سال کے گزشتہ 4مہینہ کے اندر ایک کثیر تعداد میں لوگوں نے دین اسلام سے وابستگی اختیار کی ہے ، 205 افرادگزشتہ جنوری کے درمیان ،238 افراد فروری میں ، 237 افراد مارچ مہینہ میں ،245 افراد اپریل میں ، مئی کے ایک تہائی حصہ میں 116 افراد نے اسلام قبول کیا ہے ۔
انہوں مزید وضاحت کی کہ تقریبا 110300 کتابچے لوگوں کے درمیان تقسیم کئے گئے ،1383 محاضرات اجتماعی وفردی اسلام کی وحدانیت ، مبادی اسلام کی جانکاری ،محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے لئے نبی رحمت وخاتم الانبیاء ، قران کریم کا اعجاز ، عربی زبان کی تعلیم ، ارکان اسلام اور مختصر قرانی سورتوں کا حفظ ان تمام موضوعات پر محتلف زبانوں میں دار البر کے داعیوں کے ذریعے مختلف مقامات پر لیکچرس دیئے گئے ۔
اسی طرح جو غیر مسلمین مرکز میں اپنی دنیا وآخرت میں کامیابی اور رشد وہدایت کے لئے آتے ہیں انہیں اسلام کی حقیقی صورت اور اسلامی ثقافت سے آشنائی حکمت ودانائی کے ساتھ ان لوگوں کو بتایا جاتا ہے ، اور یہ جمعیہ دار البر ، دائرۃ شؤون اسلامیۃ العمل الخیری بدبئی کے زیر نگرانی عمل میں آتا ہے ۔
(بصیرت نیوزسروس)
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…