Categories: مشرق وسطی

یمن میں القاعدہ کے حملے میں جنرل سمیت 10 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

یمن میں 2 فوجی مورچوں پر یکے بعدیگرے  القاعدہ ارکان کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 13 حملہ آوربھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شورش زدہ جنوبی صوبے شبوا کے شہر اذان میں القاعدہ عسکریت پسندوں کی جانب 2 فوجی مورچوں  کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوج کے جنرل اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل محسن سعید الغزالی سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے، فوجی حکام کے مطابق اذان شہر کے علاقے جل الردا میں القاعدہ ارکان کی جانب سے فوجی مورچے پر جدید ہتھیاریوں کی مدد سے حملہ کیا گیا جس میں جنرل محسن سعید ہلاک ہوئے جبکہ صوبے شبوا میں ہی دوسرے حملے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں القاعدہ کے 13 شدت پسند بھی مارے گئے، القاعدہ کے  حملوں کے بعد امریکا نے اپنا سفارت خانہ بغیر کوئی وجہ بتائے غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کے لئے فوجی اور سول قیادت کو دارالحکومت عدن طلب کرلیا جبکہ صوبہ شبوا اور ابویان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بھرپور طاقت کے استعمال اور تمام صوبوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کرنے کی  ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل القاعدہ  نے وزیر دفاع محمد نصیر احمد اور انٹیلی جنس چیف کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہے تھے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago